29 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستان میں یکے بعد دیگرے کریکر کے 33 دھماکے

پاکستان کے صوبے سندہ کے شہر حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں یکے بعد دیگر ے کریکر کے 33 دھماکے ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق اور کانسٹیبل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبے سندہ  کے شہر حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں یکے بعد دیگر ے کریکر کے 33 دھماکے ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق اور کانسٹیبل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد، کوٹری، لاڑکانہ، دادو، نوشہروفیروز اور خیرپور میں یکے بعد دیگر ے کریکر کے 33 دھماکے ہوئے، حیدرآباد میں ایک شخص جاں بحق اور کانسٹیبل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پہلا کریکر حملہ حیدرآباد میں شام تقریباً ساڑھے چھ بجے حیدر چوک پر ہوا، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔دوسرا کریکر حملہ چند ہی لمحوں بعد مارکیٹ میں لبرٹی چوک پر کیا گیا، حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تیسرا کریکر حملہ قاسم آباد میں پولیس مددگار پر کیا گیا، جس میں ایک کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ کوٹری شہر میں بھی نامعلوم افراد نے کریکر کا دھماکا کیا اور تین گاڑیوں کو آگ لگادی۔دادو میں بھی یکے بعد دیگرے کریکر کے 7 دھماکے ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نوشہرو فیروز میں محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب کریکر پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایک پولس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کریکردھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲